13 مئی 2013 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ سعودي عرب کے وزير خارجہ کے ساتھ ان کے مذاکرات مفيد رہے ہيں -

ابنا: وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے پير کي رات اپنا دورہ سعودي عرب مکمل کرنے کے بعد جدہ ميں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودي عرب کا دورہ ،  سعودي وزير خارجہ سعود الفيصل کي دعوت پر انجام پايا -ايران کے وزير خارجہ نے اس اميد کا اظہار کيا کہ سعودالفيصل کے ساتھ  ہونے والے مذاکرات کے  پيش نظر تہران اور رياض کے تعلقات ميں نئے دروازے کھليں گے  -انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ميں کسي بھي طرح کي تبديلي اور بہتري کے لئے صبر ، حوصلے اور وسعت قلبي کي ضرورت ہے –ايران کے وزير خارجہ صالحي نے افريقي ملک مالي کے بحران کے سلسلے ميں او آئي سي کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے بارے ميں کہا کہ ايران نے اپنے طور پر اور  اسي طرح ناوابستہ تحريک کے سربراہ کي حيثيت سے جدہ ميں ہونےوالے اس اجلاس ميں شرکت کي - او آئي سي کے رابطہ گروپ کے اجلاس ميں تقرير کرتے ہوئے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا کہ مالي کي ارضي سالميت اور اقتدار اعلي کا احترام کيا جانا چاہئے -  انہوں نے کہا کہ ايران کا موقف ہے کہ مالي کا بحران بات چيت اور پرامن طريقے سے حل کيا جائے - افريقي ملک مالي کے بحران پر جدہ ميں ہونےوالے اجلاس کے موقع پر وزير خارجہ صالحي نے سعودي عرب ، مصر افغانستان کے وزرائے خارجہ اور او آئي سي کے سکريٹري جنرل سے الگ الگ ملاقاتيں کيں -

.......

/169